نو مئی کو غدر مچانے والا ٹولہ آج نئے ہتھکنڈوں سے پاکستان کیخلاف وارداتیں کر رہا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے 9 مئی کو ملک میں غد مچانے والا ٹولہ آج نئے ہتھکنڈوں سے پاکستان کے خلاف وارداتیں کر رہا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم کی کہیں مثال نہیں ملتی، 40 ہزار فلسطینی بہن بھائی، بزرگ اور بچے شہید کیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا عالمی اداروں نے اسرائیلی بربریت کے خلاف قراردادیں منظور کی ہیں، عالمی عدالت نے بھی فلسطین میں ہونے والے مظالم کو بدترین کہا ہے لیکن اسرائیلی حکومت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کا کوئی اثر نہیں ہوا، رکن ممالک نے ایس سی او کے پلیٹ فارم سے بھی اس مسئلے کا ذکر کیا، پاکستان نے آستانہ میں ایس سی او کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کے معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھایا، دیگر رکن ملکوں نے بھی ایس سی او پلیٹ فارم سے اس مسئلے کا ذکر کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا جرمنی اور دیگر جگہوں پر سفارت خانوں پر حملے افسوسناک ہیں، یہ افسوسناک واقعات ہیں، سفارتخانوں کی حفاظت یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے