خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی پولیس کے مطابق پیر کو چھاونی کی حدود میں طاقتور دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد عسکریت پسندوں نے کینٹ کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا۔اس دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور کلیئرس آپریشن جاری ہے۔مشتبہ افراد نے بنوں کینٹ کی بیرونی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان سڑک پر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا کر کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ لیکن سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کی کوشش ناکام بنا دیا۔دھماکے کے بعد متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔مقامی حکام کے مطابق بنوں چھاؤنی کے گیٹ پر دو زوردار دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد شدید فائرنگ کی گئی۔نجی میڈیا کے مطابق کو بنوں پولیس کے ضلعی پولیس سربراہ ضیاالدین نے بتایا کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق دھماکہ بارود سے بھری گاڑی سے کیا گیا جس سے مکانات اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔انہوں نے بتایا ’شیشے ٹوٹنے سے کچھ افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ابھی آپریشن جاری ہے۔‘بنوں میں اس سے قبل میں بھی سکیورٹی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں۔ اگست 2023 میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم نو اہلکاروں کی جان گئی جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔