اڈیالہ جیل میں ایک اور حوالاتی مبینہ طور پر قتل

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ایک اورحوالاتی مبینہ طور پر قتل ہوگیا۔حوالاتی کے مبینہ قتل کا مقدمہ جیل انتظامیہ اورمخالفین کیخلاف تھانہ صدربیرونی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتول حوالاتی شاویزبھٹی کےوالد شاہدنثار بھٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمہ کے متن میں کہاگیا کہ مقتول حوالاتی کی گزشتہ روز ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے منظورہوئی،مقتول کا چند دن قبل اڈیالہ جیل بیرک 1 کمرہ 2 کےحوالاتی صائم عباس سے جھگڑا ہوا تھا۔گزشتہ رات فون پربیٹے کی طبعیت خرابی اورڈی ایچ کیو اسپتال موجودگی کی اطلاع ملی،اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا بیٹے کی موت ہو چکی ہے لاش مارچری میں موجود ہے۔یقین ہے کہ بیٹے کو جیل انتظامیہ نے مخالفین کے ساتھ مل کرقتل کردیا ہے،4 جولائی کوملاقات میں بیٹے نے بتایا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔مقتول حوالاتی کی ضمانت گزشتہ روزایڈیشنل سیشن جج حاکم خان بکھر کی عدالت سے منظور ہوئی،4جولائی کوملاقات میں بیٹے نے بتایا تھا کہ اسے قصوری چکی میں بند کر رکھا یے،ان سے جان کا خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے