کراچی میں چند گھنٹوں میں 10 لاشیں ملی ہیں، ریسکیو حکام

کراچی میں 9 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 10 لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تین لاشیں لیاری کے لاشاری محلے میں کے ایم سی گراؤنڈ سے ملیں۔ گولیمار، جہانگیر روڈ، لانڈھی گودام چورنگی، ڈیفنس فیز سیون، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے لاشیں ملیں۔

ریسکیو حکام نے بتایاکہ لاشیں پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشنز پھر سرد خانے منتقل کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے