پنجاب میں سیکیورٹی تھریٹس، 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

پنجاب بھر میں امن عامہ کی صورتحال اور سیکیورٹی تھریٹس کو مدِنظر رکھتے ہوئے 7 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں 7 روز تک کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ احکامات کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ 21 سے 27 جون تک رہے گا۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن عامہ کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے لوگوں کا کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں اور شرپسندوں کا سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے جو امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

احکامات کے مطابق پنجاب میں 27 جون تک ہر قسم کے اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں، جلوس، احتجاج، جلسوں اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے طرف سے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کے لیے آج دوپہر کو ہونے والے ملک گیر احتجاج کی کال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے