وزیراعظم نے اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں۔
آرمی چیف کواسمگلنگ میں خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ تعاون پر خراج تحسین پیش کرتاہوں،اجلاس میں اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر قائم شدہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔
وزیراعظم نےاسمگلنگ کرنے والے عناصر ،انکےسہولت کار افسروں کی نشاندہی پرکمیٹی کی تعریف کی ،وزیراعظم نے نشاندہی شدہ افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایک دوسرے سے تعاون،اسمگلروں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی اور مثالی سزا دلوانے اوروزرات قانون و انصاف کو اس حوالے سے فوری طور پر ضروری قانون سازی کی ہدایت بھی کی ۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور سہولت کاروں کوکوئی رعایت نہیں دیں گے،نوجوانوں کو متبادل روزگار کے مواقع اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیاء کی پاکستان میں فروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے انکی مانیٹرنگ کو تیز اور مؤثر کیا جائے۔