پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں میسجنگ اور کالنگ کی معروف ایپ واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر متاثر رہنےکے بعد بحال ہوگئی۔
بدھ کے روز پاکستان میں صارفین کو تقریباً 11 بجے کے قریب واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران صارفین کو ایپ سے پیغام رسانی میں مشکلات رہیں۔تاہم تقریباً آدھا گھنٹے سے زائدکی معطلی کے بعد واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں اور صارفین کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ سے میسجز نہیں جارہے اور اس کے علاوہ آڈیو اور ویڈیو کالنک سروسز بھی معطل ہوگئیں۔
واٹس ایپ صارفین نے سروس متاثر ہونے کے بارے میں ایکس پر اپنے تجربات سے بیان کیے اور ایکس پر واٹس ایپ ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے بھی ایکس پر بتایا کہ صارفین کو واٹس ایپ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔