ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

ویسٹ انڈیز کو 2 مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتوانے والے ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں بھی پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان سپر لیگ کی ابتدا ہی سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم ترین حصہ ہیں اور پاکستان اور زلمی فینز کے پسندیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے بطور کپتان پشاور زلمی کو پی ایس ایل 2 جتوانے کے علاوہ بطور کوچ بھی پشاور زلمی کی فتوحات میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے