موسٰی خیل :سی ٹی ڈی کی کاروائی میں تین دہشت گرد ہلاک

موسٰی خیل: سی ٹی ڈی لورالائی اور حساس اداروں کا راڑہ شم ضلع موسی خیل میں مخبر کی اطلاع پر کامیاب آپریشن، 3 مسلح افراد ہلاک 2 زندہ گرفتار
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 03-11-2024 کو مخبران خاص نے اطلاع دی کہ راڑہ شم ضلع موسی خیل کے پہاڑی علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد موجود ہیں جن کی تعداد 20 سے 25 کے قریب ہیں اور ان کے پاس بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی ہیں۔ موسی خیل اور نیشنل ہائی وے پر دہشت گردی کی کاروائی کرنے کی تیاری میں ہیں۔ جس پر سی ٹی ڈی لورالائی اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر علاقہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔
دوران آپریشن مسلح افراد نے سی ٹی ڈی لورالائی اور حساس اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ جس پر سی ٹی ڈی لورالائی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تین نامعلوم الاسم مسلح افراد کو ہلاک کردیا اور دو مسلح افراد کو ذندہ گرفتا کرلیا۔ جبکہ باقی مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ جنکی تلاش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی لورالائی اور حساس اداروں کی بروقت کاروائی سے علاقہ کے عوام اور املاک کو محفوظ رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے