پشتون آباد میں فائرنگ سے چاول چھولے فروخت کرنیوالا نوجوان قتل۔ پشتون آباد مسعود گلی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سید ولی نامی نوجوان کو قتل کردیا جو سول اسپتال کے سامنے چاول چھولے فروخت کرنیکا کام کرتا تھا۔ پولیس نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔