کوئٹہ : وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بلوچستان پولیس کی 100 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے روسٹرم سے بلٹ پروف شیشے ہٹوادیئے*
*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے روسٹرم پر نصب بلٹ پروف شیشے سے باہر کھڑے ہو خطاب کیا*
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل جوانوں کے سمارٹ ٹرن آؤٹ اور تربیت کا اعلیٰ معیار باعث مسرت ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان
پولیس مقدس پیشہ، فرائض منصبی سے انصاف ضروری ہے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
پولیس جوان اپنے طرز عمل سے عوام کے دلوں میں اعتماد بحال کریں، وزیر اعلٰی بلوچستان
بلوچستان کے عام آدمی کو گلے سے لگائیں، وزیر اعلٰی بلوچستان
بلوچستان پولیس کھٹن حالات میں کام کررہی ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کے کئی بہادر افسران اور جوان شہید ہوئے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
دہشت گردوں کو ان کی بلوں سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیر اعلٰی بلوچستان
دہشت گردی جس شکل میں بھی ہو قابل مذمت ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان
دہشت گردوں کو "را” سے معاونت حاصل ہوررہی ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان
معصوم افراد، اساتذہ، اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا، وزیر اعلٰی بلوچستان
دہشت گردوں کے خلاف لڑائی صرف فورسز کی ہی نہیں ہم سب کی جنگ ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان
دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان
قانون کی قوت و ریاست کی طاقت اللہ تعالٰی کی نصرت سے دہشت گردی کو شکست دیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان
وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کا بلوچستان پولیس کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کا اعلان
وزیر اعلٰی بلوچستان کا تربیت مکمل کرنے والی لیڈیز کانسٹیبلز اور نمایاں پوزیشن کی حامل کمپنی کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان