کوئٹہ شہر کو ایک کروڑ درختوں کی ضرورت ہے
صرف کوئٹہ شہر میں ایسے کئی سارے چھوٹے بڑے ڈیمز ہیں جن میں بارشوں کا پانی جون جولائی تک کھڑا رہتا ہے اور کچھ تو ایسے ہیں جو سالوں سال بھرے رہتے ہیں ان ڈیموں کے اطراف پر درخت لگائے جائیں اور پہاڑوں پر جنگلی بیچ اور درخت لگائے جائیں اور جتنے بھی کوئٹہ میں پکنک سپوٹس ہیں ان پر نرسیاں لگائی جائیں حکومتی سطح پر شعور اجاگر کیا جائے اور ایسے احکامات کو سپورٹ کیا جائے سکول اور کالجز میں مقابلے کروائے جائیں سب سے زیادہ درخت لگانے والے کو انعام دیا جائے ہماری ایک دو سال کی محنت سے کوئٹہ شہر پاکستان کے تمام گرینری شہر کو پیچھے چھوڑ دے گا اور ہمارے مانسون ریجن میں بارشیں زیادہ ہونے لگے گی ان درختوں کی نشونما کے لیے کوئٹہ کے اسکولوں کالجز اور یونیورسٹیوں کہ طلبہ و طالبات کوشوری طور پر بروئے کار لایا جا سکتا ہے اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کو فل فنکشنل کیا جائے رضاکارانہ طور پر فارسٹ فورس بنائی جائے