تخت ماڑی مستونگ : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ شاہ دین خان شاہوانی کی سربراہی میں اقوام کُرد کے زیلی شاخ (میرعلی زئی) کے فریقین کے درمیان 4 سال کے تنازعہ میں فریقین کے بیانات قلم بند ،3 ماہ کے لئے جنگ بندی کا بھی اعلان

تخت ماڑی مستونگ
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و چیف آف بیرک نوابزادہ شاہ دین خان شاہوانی کے سربراہی میں اقوام کُرد کے زیلی شاخ (میرعلی زئی) کے فریقین کے درمیان عرصہ 4 سال کے تنازعہ میں فریقین کے بیانات قلم بند اور فریقین نے تخت ماڑی میں 3 ماہ کے جنگ بندی کا بھی اعلان کیا اس تنازعہ میں فائرنگ اور لڑائی میں متعد افراد زخمی ہیں اور برائے فیسلہ مکمل اختیار بھی لکھ کر دیا

اسکے علاوہ اقوام ساتکزہی کے فریقین کے درمیان تنازعہ میں بیانات لیے گیے اور برائے فیصلہ اختیار مختیار کیا گیا

جرگہ میں آغا رحیم شاہ ،ٹکری ملک بیگ شاہوانی،ٹکری نواب خان شاہوانی، ٹکری عبدالقیوم محمدشہی، ٹکری محمد حنیف ساتکزہی، ٹکری محمد عاکیل کُرد، میر فاروق شاہوانی ،میر مجید شاہوانی ،ماسٹر لیاقت جان شاہوانی، چیرمین عزیز جان شاہوانی،حاجی محمد عمر شاہوانی،ماما جبار بنگلزئی،حاجی محمد عمر بنگلزئی، نائب پاہند خان شاہوانی، نائب داد محمد شاہوانی، محمد یوسف شاہوانی ،حاجی محمد عثمان شاہوانی، عبدالواحد شاہوانی و دیگر محززین موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے