اسلام آباد، 3 نشستوں پر 160امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے 160سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

پی ٹی آئی کے شعیب شاہین نے تینوں یعنی این ایز 46 تا 48 ، عامر مغل اور مصطفین کاظمی نے این اے 46 اور 47سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پی ٹی آئی ہی کے رہنما عامر شیخ نے بھی این اے 47 جمع کروائے، سردار مصروف ایڈووکیٹ نے این اے 46 کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

اس کے علاوہ رفعت چودھری نے این اے 48 اور ذیشان نقوی نے این اے 47سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، خواجہ سرا نایاب علی اقلیتی امیدوار ثانیه یونس نے اسلام آباد سر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اسلام آباد سے ن لیگ کر نور اعوان سمیت تقریبا 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کر امیدواروں نے بھی اسلام آباد سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے