موسی خیل تحصیل توئی لغاڑہ کے جنگلات میں آگ پھیل رہی ہے، مقامی زرائع

موسی خیل تحصیل توئی لغاڑہ کے جنگلات میں آگ پھیل رہی ہے، مقامی زرائع نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور جنگلات کو نقصان سے بچایا جائے ضلع موسیٰ خیل کے ڈپٹی کمشنر زوالفقار کررار نے بتایا ہے کہ آگ شیرانی اور موسیٰ خیل کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں لگی ہے، جو بارڈر ایریا ہے گزشتہ سال بھی انہیں جنگلات میں آگ لگی تھی آگ پر قابو پانے کیلئے لیویز فورس ضروری ساز و سامان کے ساتھ متاثرہ پہاڑی علاقے میں پہنچ گئی ہے آگ اوپر کی جانب پھیل رہی ہے جس پر قابو پانے کیلئے فائر بالز استعمال کئے جاررہے ہیں آگ کے پھیلاؤ کے پیش نظر دو گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل نے مزید بتایا ہے کہ آگ کی زد میں آنے والے متاثرہ پہاڑی علاقوں تک گاڑی کا راستہ نہیں، تاہم پیادہ لیویز پارٹی نے پہاڑی علاقے میں پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں آپریشن رات گئے جاری رہے گا امید ہے کہ صبح تک آگ پر قابو پا لیا جائے گا پی ڈی ایم اے سے رابطے میں ہیں تاہم ابتک لیویز فورس کے جوان مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر آگ پر قابو پانے کیلئے کام کررہے ہیں مذکورہ پہاڑی علاقے میں خشک گھاس پھونس ہونے کی وجہ سے رات کے وقت آگ کی شدت زیادہ محسوس ہوررہی ہے تاہم لیویز کے جوان اور مقامی افراد پوری طرح سے متحرک ہیں اگر صبح تک آگ پر قابو نہ پایا جاسکا تو پی ڈی ایم اے کی ٹیموں کو کوئٹہ سے مدد کے لئے طلب کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے