کالعدم بی این اے کا کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

کالعدم بلوچ نیشنل آرمی ( بی این اے) کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے ساتھ پریس کانفرنس میں بی این اے کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے انکشاف کیا کہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے کے لیے بھارت فنڈنگ کرتا ہے ،کچھ لوگ مذموم مقاصد کے لیے بلوچ ماؤں، بہنوں اور بلوچ نوجوانوں کو ریاست کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔

کالعدم بی این اے کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ جنگ میں خواتین کو بھی دھکیلا جارہا ہے، اپنے لوگوں اور اپنی سرزمین سے دور رہنے پر پچھتانے کے سوا کچھ نہیں، یہاں آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ باقی لوگ بھی اس انتظار میں ہیں کہ ریاست ان کو ویلکم کہے۔

سرفراز بنگلزئی کا کہنا تھا کہ والدین کو بھی پیغام ہے بچوں کو ایسے ماحول سے دور رکھیں،بندوق مسئلے کا حل نہیں، والدین بچوں کو تعلیم دیں۔

اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ بی این اے کے کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں، بغاوت چھوڑ کر واپس آنے والوں کو ریاست خوش آمدید کہےگی۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان نے کہا کہ غلط فہمیاں اور دوریاں ختم ہونی چاہئیں، پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے