وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان کی یونیورسٹیز کے انتظامی و مالی امور کا جائزہ لینے اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے اعلٰی سطحی اجلاس کا انعقاد

بلوچستان کی یونیورسٹیز کے انتظامی و مالی امور کا جائزہ لینے اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے اعلٰی سطحی اجلاس کا انعقاد
نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان کی جامعات کے انتظامی و مالی امور کا جائزہ لینے اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے اعلٰی سطحی اجلاس منگل کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں نگراں وزیر تعلیم ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نگراں وزیر خزانہ امجد رشید چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختیار احمد، سیکرٹری خزانہ بلوچستان بابر خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ظفرعلی بلیدی، اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد نے بلوچستان کی جامعات سے متعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ وسائل اور مشکلات سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا جامع پلان تشکیل دے دیا ہے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو لازمی سروسز قرار دیکر معیاری خدمات کی فراہمی ضروری ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ جامعات کو بیل آو¿ٹ پیکجز کی فراہمی مالی مشکلات کا پائیدار حل نہیں، بڑھتے ہوئے مالی اخراجات پر قابو پانا ہوگا پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے مالی معاملات کے مستقل حل کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام ضروری ہے جس کے لئے وفاق سے بھی تعاون طلب کیا جائے گا صوبائی حکومت وسائل کے مطابق اندومنٹ فنڈ میں اپنا حصہ ڈالے گی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں گورننس کی بہتری کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد رائج الوقت قوانین کے مطابق جامعات کے انتظامی امور کی نگرانی متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے کی جائے جبکہ جامعات کے مالی و انتظامی امور کی شفافیت کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ تسلسل کے ساتھ کروایا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے