کوئٹہ، تمپ اور نوکنڈی سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ کے نواحی علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی الماس سے ایک شخص کی نعش ملی جو کہ شناخت سے نشے کا عادی لگتا ہے ، نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں تمپ کے علاقہ ملک آباد سے لاش برآمد، ہفتہ کی صبح تمپ میں فضل ولد تاج محمد نامی مقامی شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق مقتول کو چند روز قبل کورجو تمپ سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اغواءکر کے لاپتہ کیا تھااورہفتہ کی صبح ان کی لاش ملی۔ علاوہ ازیں نوکنڈی آرسی ڈی شاہراہ کے قریب واقع تراسی لانڈھی کے مقام پر نامعلوم شخص کی پرانی لاش برآمد لیویزذرائع کے مطابق ہفتے کی شام نوکنڈی کے قریب شاہراہ میں واقع تراسی لانڈھی کے مقام پر لیویز فورس کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ لیویز ذرائع نے میڈیاکو بتایاکہ لاش پرانی ہونے کے باعث شناخت نہ ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے