نوشکی کے علاقہ ڈاک میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق تفصیلات کے مطابق نوشکی گری ڈاک کے علاقہ کلی دوست محمد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زبیر احمد ولد شوکت علی قوم بادینی سکنہ کلی شریف خان نوشکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا نوشکی لیویز نے نعش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی دالبندین دالبندین مشرقی بائی پاس پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق دالبندین مشرقی بائی پاس پر مسلح کارسواروں نے فائرنگ کرکے محمد موسی نامی شخص کو ہلاک کردیا جبکہ محمد عارف ودیگر ایک شخص زخمی ہوگئے زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعہ لگتا ہے مزید کاروائی جاری ہے۔